بھٹکل:4/اپریل(ایس اؤنیوز)بھٹکل اربن بینک کی طرف سے پولس محکمہ کو 10بیاری کیڈ بطور عطیہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ عطیہ بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوکمار کو پیش کئے گئے۔ اس موقع پر بینک کے ڈائرکٹرس عبدالخالق سوداگر، جعفر صادق شاہ بندری، ماستی سنکیا موگیر ، محمد زبیر کولا، امتیاز جوباپو اور بینک کے جنرل مینجر ایس اے رزاق ، بینک مینجر سبھاش شٹی ، گنپتی پربھو وغیرہ موجود تھے۔ ڈی وائی ایس پی شیوکمار نے اربن کی طرف سے بیاری کیڈ عطاکئے جانے پر بینک کا شکریہ اداکیا۔